Fri. May 9th, 2025
450 Views

چئیرمین سنٹرل بورڈ آف ریوینیو کی ہدایات کی روشنی میں انلینڈ ریونیو مظفرآباد ڈویژن کے انچارج / ایڈیشنل کمشنر انلینڈ ریوینیو سید انصر علی  نے ضلع جہلم ویلی  کا دورہ کیا ۔ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید انصر نقوی نے پریس کلب،تاجران،دیگر بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ سید انصر نقوی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کے لیئے الگ سرکل قائم کردیا گیا ہے جس کے لیئے ایک آفیسر مقرر کیا گیا فی الوقت اس کا آفس مظفرآباد اور جلد ہی جہلم ویلی شفٹ کیا جائے گا تاکہ ٹیکس دہندہ کو سہولت ہو ہر وہ شخص جو چھ لاکھ آمدن کماتا ہے،1000 سی سی سے اوپر گاڑی ہے،250 گز ریٹنگ ایریا میں مکان ہو اسے ہر صورت رجسٹریشن کروانا ہوگی فائلر ہونے کے فائدے ہیں زمین کی خرید وفروخت پر ٹیکس میں کمی ہے گاڑی کے ٹوکن پر فائلر کو نصف ٹیکس پے کرنا ہوگا فائلر کے لیئے بینکس سے پیسے ڈرا کرنے اور ٹرانزیکشن کرنے پر ٹیکس نہیں ہوگا   انہوں نے جملہ کاروباری افراد کو  اپنے آپ کو سی بی آر میں رجسٹرڈ کرا کر ٹیکس چارج کرکے ریاستی خزانے میں جمع کروائیں  انہوں نے فائلر ہونے کے فوائداور ریٹرن جمع نہ کرانے کے نقصانات سے  آگاہ کیا ۔ مختلف وفود سے اور میڈیا نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن ادخال سے متعلق ٹیکس قوانین  کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملکی و ریاستی معاشی خودکفالت کے لئے ٹیکس قوانین پرعمل درآمد وقت کی اھم ضرورت ہے ، عوام الناس  اپنے ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کروائیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  ایڈیشنل کمشنران لینڈ ریونیو  نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام رجسٹرڈ افراد بروقت اپنی سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروا کر اپنے ضلع، ریاست اور ملک کے معاشی استحکام وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

By ajazmir