ہٹیاں بالا( بیورو رپورٹ) زوالفقارعلی بھٹو کی چالیسویں برسی کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ ہٹیاں بالا میں منعقد کی گئی برسی کی تقریب میں ضلع بھر کے کونے کونے سے کارکنان پیپلز پارٹی نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ، راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ راشد مغل نے کہا کہ زوالفقار علی بھٹو نے پوری دنیا کے اسلامی ممالک کو اکھٹا کر کے تیسری دنیا کا قیام عمل میں لایا اور پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی دستیاب کی اسلامی بلاک بنانا زوالفقار علی بھٹو کا جرم ٹھہرا عالمی سامراج اور سامراجی ایجنٹوں نے ملکر سازش کے تحت بھٹو کو شہید کرایا پنڈی بھٹو خاندان کا مقتل گاہ ہے اور آج بھی بھٹو خاندان اور نظریہ بھٹو کے خلاف احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے بلاول بھٹو کے نام پر جعلی اکاونٹ اسوقت کھولا گیا جب اس کی عمر ایک سال تھی عمران نیازی نے دہرہ میعار اپنا رکھا ہے بہن کے اثاثے اور جائیدادیں جائز اور بھٹو خاندان کو دیوار سے لگانا اس کا مطمع نظر ہے تاریخ گواہ ہے کہ آمر اور آمروں کے پروردہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے عمران خان کو حکومت میں لانے والے آہستہ آہستہ منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے ایک ایک نوالا بھی چھین لیا ہے مہنگائی اسقدر بڑھا دی گئی ہے کہ غریبوں کا زندہ رہنا محال ہو چکا ہے پی پی پی پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ ہے مہنگائی کی بھٹی میں عوام کو دھکیلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ظلم یہ ہے کہ 57 روپے ڈیزل فی لیٹر لیا جاتا ہے 120 روپے فروخت کرایا جا رہا ہے یہ بھاری منافہ نیازی کو مہنگا پڑے گا ادھر آزاد کشمیر میں چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والی حکومت نے ظلم اور زیادتی کی انتہاء کر دی ہوئی ہے بلدیاتی ادارہ جات میں عرصہ 11 اور 12 سالوں سے تعینات ملازمین سے اسقدر انتقام لیا جا رہا ہے کہ انہیں ملازمتوں سے برخاست کرنے کے پروانے تھمائے جا رہے ہیں الزام یہ لگایا جا رہا ہے کہ آپ اشفاق ظفر کو سلام کرتے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ان کے حواریوں نے ظلم و ستم کی انتہاء کر رکھی ہے حکومت آزاد کشمیر عوام کے مسائل حل کرنے میں عملا ناکام ہے اور خود وزیر اعظم ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے وزیر اعظم کا آبائی ضلع کرپشن و بد عنوانیوں کا گڑھ بن چکا ہے لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کی انتہاء ہے فائل میں منصوبے رکھے جاتے ہیں کچھ مخصوص لابی مشین کی نمائش کر کے فنڈز ہڑپ کر جاتی ہے ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے وقت آنے پر عوام کے لیے پبلش کریں گے مقررین نے زوالفقار علی بھٹو کے عظیم کارناموں کو سراہا اور بھٹو کا قتل عدالتی قتل قرار دیا اور کہا کہ نظریہ بھٹو سرخرو ہو گا انتقام لینے والے رسوا ہوں گے #

481 Views