Fri. Apr 19th, 2024
1,006 Views

— میرپور آزاد کشمیر
( )سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ عمران خان ضیاء الحق سے بھی بدتر آدمی ہے جو پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے،ملک کے اندر صوبوں کو آپس میں لڑاکر ملک کے حالا کشیدہ کیے جارہے ہیں،موجودہ وزیراعظم پاکستان تاریخ کا جاہل ترین وزیراعظم ہے،عمران خان صرف مفروضے پر باتیں کرتا ہے،پتا نہیں عمران خان کون سا نیا پاکستان بنانے کی سوچ رہا ہے،افواج پاکستان کو چاہیے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے ولے وزیراعظم پاکستان کو لگام ڈالیں،ہندوستانی جارحیت کا افواج پاکستان نے جس طرح جواب دیا اس پر پاکستانی افواج مبارکباد کی مستحق ہیں، پاکستان میں تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بیروگار کیا گیا،حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان کے تمام ادارے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں،میرپور کے اندر تجاوزات کے نام پر جو تباہی مچائی جارہی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ایک مداری وزیر جس کا تعلق جہلم سے ہے اس کو تاریخ اور قانون کے بارے میں کچھ علم نہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ جنہوں نے قانون کی بات کی،آصف علی زرداری نے اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جب ملک افرا تفری کا شکار تھا، 18ویں ترمیم کے نفاذ کاسہرا پاکستان پیپلزپارٹی اورآصف علی زرداری کے سر ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کی مالی مشکلات میں کمی لانا تھا،انتقام کی سیاست اور جیلیں پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے بھی دیکھیں ہیں،محترمہ فریال تالپور،بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر مقدمات بنانے کا مقصد صرف و صرف انتقام ہے، اگر پیپلز پارٹی قائدین،BISPاور 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آزاد کشمیر بھر اوورسیز کشمیری اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور کٹھ پتلی حکومت کو چلتا کردیں گے،پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیرپریس کلب میرپور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ،شوکت راجہ،نبیلہ ایوب صدر شعبہ خواتین،قاسم مجیدضلعی صدر،صدر میرپور سٹی غلام رسول عوامی،جنرل سیکرٹری میرپور سٹی راجہ ذوالفقار ذلفی،پروفیسر افضل مرزا،عامر ذیشان جرال،فرید انور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری،سردار سدرہ لطیف ایڈووکیٹ،اشرف ایاز اایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات PSFریاست تبسم،راجہ قمرالسلام،بشیر تبسم ایڈووکیٹ،شیخ خاور،چوہدری الطاف ایڈووکیٹ،شاہدہ پروین،حاجی شیر محمد،صغیر جاگل و دیگر بھی موجود تھے۔سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مزید کہا کہ عمران خان تاریخ کا نالائق ترین وزیر اعظم ہے جس کو بتا ہی نہیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اتنے بڑے منصب پر بیٹھے شخص کو بات سوچ سمجھ کرکرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی اپوزیشن کے خلاف جو انتقام کی آگ جلا رکھی ہے اس میں وہ خود بھی جل کر راکھ ہوجائے گا۔عمران خان اور اس کے وزراء کی بیان بازیں ملکی مفادات کے خلاف ہیں حکومتی پالیسیاں ملک میں صوبوں کو آپس میں لڑانے کا کام کررہی ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب لوگوں کیلئے بنایا گیا تھا جس میں بلا تفریق ضرورت مندوں کو کارڈ تقسیم کیے گئے تھے جس سے آزادکشمیر سمیت پاکستان کے لاکھوں گھروں کے چولہے جلتے ہیں حکومت اس کو ختم کرکے ملک کے اندر غریبوں کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔18ترمیم کا نفاذکر کے پاکستان پیپلزپارٹی حکومت نے صوبوں کو ان کے اختیارات دئیے اس کا سہرا آصف علی زرداری کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر شہید پاکستانی پرچم میں دفن ہورہے ہیں یہ ان کی پاکستان سے والحانہ محبت کا ثبوت ہے۔ پاکستانی افواج سرحدوں پر دشمنوں کے ساتھ نمبردآزما ہے آزادکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔افواج پاکستان نے جس جرات مندی اور دیدہ دلیری سے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے اس پر میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرپور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان میرپور کو اجاڑ کر کیا حاصل کرنا چاہتا ہے تجاوزات کے نام پر ہونے والے آپریشن سے لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں میرپور والے اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں وکلاء،صحافی اس میرپور بچاؤ تحریک میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج کیلئے یوسف رضا گیلانی نے 11ارب روپے دئیے اس کو بنانے میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے۔متاثرین منگلا ڈیم نے ملک پاکستان کو روشن کرنے کیلئے دو دو بار قربانیاں دیں ہیں اس کا صلہ ان کو یہ ملک رہا ہے کہ ان کی کوئی شنوائی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر آزادکشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے کر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

By ajazmir