ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سٹی تھانہ ہٹیاں بالا کی حدود میں واقع یونین کونسل سینا دامن کے تین مختلف دیہاتوں میں نامعلوم چوروں کے گروہ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹھ گھروں کی کھڑکیاں،دروازے،تالے،الماریاں توڑتے ہوئے صفایا کر دیا،بعض گھروں کے مکینوں کو ہینڈل لگا کر اندر بند کردیا گیا،عوامی حلقوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی،آئی جی آزاد کشمیر اور ایس پی جہلم ویلی سے نامعلوم چوروں کے خلاف سخت کارروائی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سینادامن کے دیہاتوں ساوا،ہڑیالہ اور فیض آباد میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوہدری محمد ریاض،خبیب الرحمان،محمد شبیر،چوہدری عباس،چوہدری فیاض،چوہدری غلام مصطفیٰ،چوہدری امتیاز اور چوہدری مشتاق کے گھروں کے تالے،کھڑکیاں،دروازے،الماریاں توڑ کر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے،ایک ہی رات میں آٹھ گھروں میں چوری کی وارداتوں کے بعد مقامی لوگوں میں سخت خوف وہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی چوروں نے چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے مقامی لوگوں نے ناکام بنا دیا تھا لیکن اس مرتبہ چور چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے،آئی جی آزاد کشمیر اور ایس پی جہلم ویلی یونین کونسل سینا دامن میں ایک ہی رات میں چوری کی آٹھ وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم چوروں کی فوری گرفتاری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے احکامات جاری کریں تانکہ آئندہ عوام کی جان و مال محفوظ رہ پائے۔۔۔