Thu. Jul 25th, 2024
390 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وادی جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کے سیاحتی مقام چھم آبشار میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے جواں سال سید قمنبر علی نقوی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام، پیر سید ممتاز علی نقوی آف بالا پیر کے بیٹے کی دعائیہ تقریب میں قرآن خوانی، محفل نعت و منقبت تزک و احتشام سے پڑھی گئی اس موقع پر علامہ سید محمد اسحق نقوی نے اجتماعی دعا کی دعائیہ تقریب میں شامل حاضرین سے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد اسحق نقوی اور آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے سابق صدر سید نذیر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا، جبکہ نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیں،دعائیہ تقریب میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید مجاز حسین شاہ، سابق امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر،ریٹائرڈ فاریسٹ آفیسر سید محمد الیاس شاہ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ضلع جہلم ویلی کے صدر پروفیسر سید شبیر حسین نقوی،ریٹائرڈ ایڈیشنل اکاوننٹ جنرل سید افضل کاظمی،ڈپٹی سیکرٹری سید اقبال احمد،سابق امیدوار اسمبلی لیاقت قیوم عباسی، سردار اسرار ارباب عباسی،سابق ڈی جی وزیراعظم سیکرٹریٹ محسن اعوان،سکالر فاونڈیشن کے چیئرمین سید افتخار حسین کاظمی، انجینئر سید واجد حسین شاہ،سید خرم نقوی،صحافی سید شبیر حسین شاہ،آصف مجید چشتی،پیپلزپارٹی کے رہنما سید عاطف نقوی،سردار مطیب احمد،جامعہ کشمیر شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فیکلٹی ممبر جہانزیب،آستانہ عالیہ گرمنڈہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر طارق گیلانی،سید فیاض گیلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور المناک حادثہ میں جاں بحق قنمبر نقوی ولد سید ممتاز علی نقوی کیلئے فاتحہ خوانی کی،یاد رہے کہ جواں سال سید قمنبر علی نقوی وادی جہلم میں واقع چھم آبشار میں ایک المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے،قنمبر علی نقوی معروف روحانی شخصیت سید ممتاز علی نقوی کے بیٹے، آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ ڈگری کے آفیسر سید امجد علی نقوی،سید امانت علی نقوی،لیگل آفیسر محکمہ مالیات سید مسعود علی نقوی اور سید محسن علی نقوی کے بھتیجے اور اسرار نقوی کے ماموں زاد تھے

By ajazmir