Thu. Jul 25th, 2024
251 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہیکہ یونین کونسل گوہر آباد،جہلم ویلی کی چئیرپرسن کامران کنول کیانی کے خلاف عدم اعتماد کرنے والوں اور کروانے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر تعلیم دیوان چغتائی کی آبائی یونین کونسل گوہر آباد سے معزول کی جانے والی چئیرپرسن کامران کنول کیانی سے ملاقات کے دواران کیا،اس موقعہ پر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سید ذیشان حیدر،ضلعی صدر صاحبزادہ عمران پذیر اور دیگر بھی موجود تھے،سردار عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا کہ کامران کنول کیانی آزادکشمیر بھر کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں ان کی پارٹی سے وفاداری عمران خان کے نظریہ سے مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہیں چئیرپرسن شپ سے ہٹانے والے کرداروں پر پارٹی کی نظر موجود ہے کوئی کسی کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے ہمارا اور عمران خان کا موقف دو ٹوک ہے کہ منحرفین کا نہ پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انکی پی ٹی آئی میں کوئی گنجائش ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہےان کی سیاست صرف اور صرف اپنے زاتی مفاد کے لیے ہے

By ajazmir