Thu. Jul 25th, 2024
270 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)سرحدی قصبہ چکوٹھی،کھلانہ کلاں میں تین کمروں کا مکان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا،لاکھوں روپے کا نقصان، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نذر دین ولد غلام محمد ساکنہ کھلانہ کلاں کے تین کمروں پر مشتمل رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مکان کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا،مکین معجزاتی طور پر محفوظ رہے،پاک فوج کے جوانوں اور مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،آتشزدگی کے باعث متاثر خاندان چھت سے محروم ہو گیا یاد رہے کہ کھلانہ کلاں میں چوہدری ارشد کی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد تھی ساتھ جڑے رہائشی مکان جو کہ چوہدری ارشد کے بھائی چوہدری نذر دین کا تھا میں جہیز،فرنیچر سمیت،گھریلو سامان مکمل راکھ کا ڈھیر بن گیا متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی آج مٹی کا ڈھیر بن گئی کچھ بھی باقی نہیں رہا، آج مہنگائی کے دور میں مکان کہاں سے تعمیر ہو گا؟ متاثرہ شخص نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں جہاں روٹی کپڑا مہیا کرنا مشکل ہے آمدن بھی اُتنی زیادہ نہیں بچوں کے لیے چھت مہیا کروں گا یا انکے لیے روٹی کپڑا،اللہ تعالیٰ کی آزمائش ہے جیسے اسکی رضا علاقہ میں فائر بریگیڈ 1122کی ایمرجنسی سروس کی عدم دستیابی کے باعث آئے روز حادثات میں عوام کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر بالخصوص وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہنگامی سطح پر امداد فراہم کریں انتظامیہ جہلم ویلی فوری طور پر عارضی طور پر متاثرہ خاندان کی رہائش کا بندوبست کرتے ہوئے ٹینٹ کی فراہمی سمیت  دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے۔۔۔۔

By ajazmir