Thu. Jul 25th, 2024
173 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جموں و کشمیرپی ایس ایف کے چیئرمین سردار فوزیب خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر پی ایس ایف سردار ارباز مصطفی نے جموں و کشمیر پی ایس ایف ضلع جہلم ویلی کی تنظیم کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا۔جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق راجہ حسنین مقبول صدر، سید حسنین علی سینئر نائب صدر، چوہدری نوازاحمد جنرل سیکرٹری، چوہدری وجاہت حسین نائب صدر، ارباب نذیر چیف آرگنائزر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ احسن، مظہر نذیرسیکرٹری اطلاعات، چوہدری عمیر مقبول سیکرٹری مالیات نامزد کر دیے گئے ہیں،نامزدعہدیداران نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،چیئرمین پی ایس ایف سردار فوزیب،سیکرٹری جنرل سردار ارباز مصطفی،ڈپٹی چیف آرگنائزر پی ایس ایف آزاد کشمیر سید بلال کاظمی،صدر پی وآئی او جہلم ویلی راشد مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ان شاء اللہ جہلم ویلی بھر میں پی ایس ایف طلباء کی بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی تمام عہدیدار صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف کی مضبوطی کے لیے کوئی بھی کسر نہ چھوڑتے ہوئے دن رات ایک کریں گے۔۔۔۔۔۔

By ajazmir