Wed. Jun 26th, 2024
163 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)وادی لیپہ جشن بہاراں میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا،افتتاح مہمان خصوصی وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے کیا جس میں روایتی، مقامی کھیلوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی منفرد تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا، افتتاحی تقریب آرمی پبلک سکول لیپہ میں منعقد کی گئی، آرمی کے بینڈ نے وزیر حکومت کو گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وادی لیپہ کی عوام کو مثبت سرگرمیوں، نوجوان نسل کو ثقافتی، تہذیبی کلچرل کی طرف راغب کرنے کے علاوہ تہذیب وثقافت کے پہلو سے روشناس کیا، وادی لیپہ میں جشن بہاراں میلے کے انعقاد کی وجہ سے ٹورازم کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ہم پاک فوج کے اس طرح کے ایونٹ کروانے پر مشکور ہیں ایک طرف پاک فوج راتوں کو اگلے مورچوں پر جاگتی ہے اور ہم سکون کی نیند سوتے ہیں دوسری طرف ہماری محافظ فوج ہمارے نوجوانوں کی مثبت تربیت اور تفریحی پروگرام کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے ایک طرف قابض بھارتی فوج ہے اور دوسری طرف پاکستانی محافظ فوج ہے قابض فوج نے عظیم لیڈر سید علی گیلانی کا نماز جنازہ نہیں پڑنے دیا وہاں پر ہمارے کشمیری بھائیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، دوسری طرف ہماری محافظ فوج جشن بہاراں میلے کا انعقاد کروا کر ہمارے معاشرے اور جوانوں کو مثبت تبدیلی کی طرف گامزن کیے ہوئے ہے، آزاد کشمیر حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت آ زاد کشمیر نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوان اپنی بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے اپنے گھروں کے ساتھ ریسٹ ہاؤسز تعمیر کر سکیں، آ زاد کشمیر میں سب سے زیادہ ٹورازم کا پوٹینشل موجود ہے جس کے لیے آزاد حکومت اور پاک فوج دن رات کوشاں ہیں،بعد ازاں رسہ کشی کے مقابلہ جات میں وزیر حکومت اور مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بھی حصہ لیا وزیر حکومت، بریگیڈ کمانڈر اور دیگر مہمانان گرامی نے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، آخر میں مقامی کمانڈنگ آفیسرز نے وزیر حکومت کو مختلف سٹالز کا معائنہ کروایا جشن بہاراں میلے میں سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، مقامی بریگیڈ کمانڈر، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل بخاری، ڈائریکٹر ریسکیو 1122 راجہ معظم خان،ممبران ضلع کونسل، ممبران لوکل کونسل، نوجوانوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت اور خطاب کیا،جشن بہاراں میلے میں رسہ کشی، گھڑ سواری اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، کھیلوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی منفرد تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سٹالز بھی میلے کا حصہ تھے جشن بہاراں میلے کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت افزا سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو ملکی سطح تک پذیرائی، وادی لیپہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، جشن بہاراں لیپہ یوم شہداء کے طور پر شہداء کے لواحقین اور غازیوں کے ساتھ منایا گیاجس میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی نمائش بھی لگائی گئی عوام علاقہ نے جشن بہاراں میلے سے بھرپور لطف اُٹھایا اس موقع پر عوام علاقہ نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو ہماری حفاظت کے علاوہ صحت افزاء، مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے دن رات کوشاں ہے۔۔۔۔۔

By ajazmir