Tue. Jun 25th, 2024
196 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کی چھٹیاں پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی،غیر معیاری،مضر صحت پاپڑز،کولڈ ڈرنک،بسکٹ،چاکلیٹ،کوکنگ آئل،ٹافیوں سمیت دیگر اشیاء سے لوڈ ضلع جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہونے والی درجنوں گاڑیوں کے مالکان کو ہزاروں روپے جرمانے کرتے ہوئے ضلع کی حدود میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے واپس بھیج دیا،عوامی حلقوں کی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ویلی سردار ثاقب،فوڈ انسپکٹرز الطاف کھوکھر،ارشد محمود اعوان نے چھٹیاں چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ضلع جہلم ویلی کی حدود میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کے لیے داخل ہونے والی تقریبا 30 گاڑیوں کو روک کر ان کے مالکان کو ہزاروں روپے جرمانے کرنے کے علاوہ ضلع کی حدود سے باہر نکالتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء لے کر آنے والی گاڑی کے مالک،ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے علاوہ موقعہ پر ہی ناقص اشیاء خوردنوش کو دریابرد اور جلا دیا جائے گا،کسی بھی صورت میں عوام،بالخصوس بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع بھر کے دوکاندار بھی احتیاط برتیں غیر معیاری اشیاء خود بخود تلف کردیں بصورت دیگر کل نقصان کا گلہ مت کریں کسی بھی صورت چند پیسوں کی خاطر جہلم ویلی میں غیر معیاری اشیاء کسی کو فروخت نہیں کرنے دیں گے ہمیں عوام،باالخصوص بچوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔۔۔۔

By ajazmir