Wed. Jun 26th, 2024
290 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) ضلع جہلم ویلی یونین کونسل لمنیاں، گاؤں بانڈی گورسیاں میں قبضہ مافیا کے ستائے ہوئے مرد اور خواتین ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گئے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فضل الرحمان ولد نیک محمد،اظہر محمود ولد سلام دین،تنویر احمد ولد میر محمد،تنویر احمد ولد اکبر دین،سکینہ بی بی زوجہ میر محمد،سفینہ بیوا خانی زمان نے کہا کہ چوہدری نذیر،غلام جیلانی،منشی گوہر نامی اشخاص ہماری ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے بیٹھے ہیں عدالتی کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جس جگہ داوکھن میں ہوٹل تعمیر ہوا ہے وہ جگہ ہماری ملکیتی زمین ہے جس وقت بھی ہم اپنی زمین میں جاتے ہیں تو آگے سے چوہدری نذیر،غلام جیلانی،منشی علی گوہر اور ان کے دیگر لوگ ناجائز اسلحہ لے کر سامنے آجاتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ ظالم قبضہ مافیا گروہ بااثر ہونے کی وجہ ہمارے اوپر ہرروز چڑھائی کر دیتا ہے متعدد بار جرگے کا وقت طے ہوا مگر جرگے سے فرار ہوجاتے ہیں فضل الرحمن نے کہا کہ تین سالوں سے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ جب ہم تھانے جاتے ہیں تو قبضہ مافیا کہتا ہے کہ ہم زمین وآپس دیں گے بااثر ہونے کی وجہ سے جرگہ سے راہ فرار اختیار کر جاتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہاتھ باندھ کر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،آئی جی پولیس آزاد کشمیر،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،ملکی سلامتی کے اداروں اور دیگر حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ہمیں ہمارا حق دلایا جائے پریس کانفرنس میں سکینہ بی بی نے کہا کہ میرے بچے کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہوٹل ہماری زمین میں ہے ہم اپنا حق مانگتے ہیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سخت ترین احتجاج کریں گے اس دوران حالات خرابی کی تمام تر ذمہ داری قبضہ مافیا،انتظامیہ اور پولیس پر عائد ہو گی۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir