Wed. Jun 26th, 2024
712 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چناری کے نواحی علاقہ بٹنگی ہامہ میں چیتے کے حملہ میں ایک شخص اور ایک بیل زخمی ہو گیا،علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو آبادیوں میں آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے بجائے خاموش تماشائی بن گیا،عوام کی تشویش میں روز بروز اضافہ،وزیر اعظم اور وزیر وائلڈ لائف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق  ضلع جہلم ویلی کے علاقہ بٹنگی ہامہ میں چیتے کے پہلے حملہ میں محمد سعید کا بیل زخمی ہو گیا جبکہ چیتے نے دوسرا حملہ تنویر حسین مغل کے مرغوں کے ڈربے پر کیا تو تنویر مغل جیسے ہی مرغوں کو بچانے کی غرض سے باہر نکلا تو چیتا اس کی طرف بھاگا تووہ دوڑتے ہوئے گر کر ناک میں معمولی زخم آنے کے باعث زخمی ہو گیا،چیتے کے دو حملوں کے باعث علاقہ میں خوف کی فضا ہے مقامی لوگوں نے حکام سے جنگلی جانوروں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا حکام سے مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

By ajazmir