Thu. Jul 25th, 2024
270 Views
چناری(خصوصی رپورٹر)ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار کے نواحی علاقے کڑلی ہڑیالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا،مکین گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سےمعجزانہ طور پر بچ گئے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ۔تفصیلات کے مطابق ہڑیالہ کے رہائشی محمد بشیر ولد محمد عزیز شیخ کا دو منزلہ چادر چھت مکان آسمانی بجلی گرنے سے جل کر راکھ کا ڈھیڑ بن گیا آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیامکان میں موجود جملہ اشیاء اور الیکٹرانک کا سامان جل کر کوئلہ بن گیا، آسمانی بجلی گرنے کے دوران معجزانہ طور پر اہلخانہ گھر پر موجود نہ تھے جسکی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا چکار پولیس آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی نقصان کا تخمینہ لاگت مرتب کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز کو آسمانی بجلی سے ہونےوالے نقصانات بارے آگاہ کیا
image_123650291.JPG

By ajazmir