Thu. Jul 25th, 2024
244 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)برطانیہ میں قائم تنظیم سیڈز فاؤنڈیشن یو کے انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق احمد میر کی ہدایت پر ضلع جہلم ویلی کے دور دراز سرحدی گاؤں پاہل میں لاکھوں روپے مالیت کا60مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کردیا گیا، مہنگائی کے اس دور میں راشن ملنے پر مستحق افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیڈز فاؤنڈیشن یو کے انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق احمد میر کی ہدایت پر منیر احمد میر،عبدالحنان میر،عبدالرحان میر اور دیگر نے جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں پاہل میں لاکھوں روپے مالیت کا آٹا،دالیں،چینی،سویاں،نمک اور ڈالڈا 60مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا،عوامی حلقوں نے سرحدی علاقہ پاہل میں مستحق خاندانوں میں سیڈز فاؤنڈیشن یوکے انٹرنیشنل کی جانب سے رمضان پیکج تقسیم کرنے کے اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سیڈز فاؤنڈیشن یوکے انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق احمد میر اور دیگر پاہل کے ساتھ ساتھ جہلم ویلی کے دیگر پسماندہ علاقوں کے رہنے والے غریب، مستحق افراد کی بھی مدد کرنے کے اقدامات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir