Thu. Mar 28th, 2024
299 Views

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔تاہم یو اے ای کی فلکیاتی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی ہے کہ امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا جب کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مملکت میں روزہ  ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔ مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جب کہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22مارچ کے روز پشاور میں منعقد ہو گا پاکستانی میڈیا کہ مطابق22مارچ کے روز چاند نظر آنے اور 23مارچ کے روز پہلے روزہ کے واضع امکانات ہیں البتہ حتمی اعلانات رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد باضابطہ طور پر کریں گی

By ajazmir