Fri. Apr 19th, 2024
310 Views

ہٹیاں بالا۔
ٹائیفائیڈسے بچاو کے حوالے سے ضلع جہلم ویلی بھر میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جاے گی جس کی تیاریاں مکمل ہیں ٹائیفائڈ ویکسنیشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں آگاہی سیمنیار کا انعقاد کیا گیا
ضلع جہلم ویلی بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 37 ہزار سے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے ٹیکہ جات لگائے جائیں گئے۔ضلع جہلم ویلی بھر میں 36 آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 9 فکسڈسائٹ تشکیل دی گئی ہیں جوشہری دیہاتی مضافاتی علاقہ جات میں کیمپ لگاکر ویکسی نیشن کریں گئے۔ٹیمیوں کی نگرانی کے لیے لوئر لیول09 اور اپرلیول 5 یوسی ایم اوز تعینات کیے گئے جبکہ تحصیل لیول پر بھی 3 سپروائزراور ضلع سطح پر 04 سپروائزرز تعینات ہیں۔ٹائیفائیڈ کی 12 روزہ مہم3 تا15 اکتوبر2022 تک جاری رہے گی۔سیمینار میں ڈاکٹر بشرٰی ٰ شمس ٹیکنیکل ۤفیسرWHO ۤزاد کشمیر مہمان خصوصی تھیں ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی ، ایس پی ضلع مرزا زاہد حسین،WHO سے ڈاکٹر فاطمہ جنید اور میڈم رخسانہ شفقت، ڈاکٹر منشاء طاہر سینئیر میڈیکل اۤفیسر، مس قراۃالعین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ، عبدالجبار لون فوکل پرسن، شیخ محمد رفیق ڈی ایس وی، علی حسن شاہ ڈی ایس وی، ابرار سرور عباسی ڈیٹا فوکل پرسن اور تمام یونین کونسل لیول سپروائزرز نے سیمینار میں شرکت کی۔پروفیسرجمیل شیدائی ڈاکٹر ذولفقار علی قاضی صدر انجمن تاجران فیصل گیلانی سیکرٹری جنرل پریس کلب مبار ک حسین اعوان ممتاز کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرطاہر رحیم مغل نے ٹائیفائیڈ ویکسین ٹیکہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماہ اکتو برمیں 12 روزہ ٹائیفائیڈ مہم شروع کرینگے جس میں ضلع نیلم کے37986 ایسے بچوں کو جن کی عمریں 9ماہ سے 15 سال تک ہونگی کوٹائیفائیڈ کے ٹیکہ جات لگائے جائیں گئے

By ajazmir