220 Views
سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنما صاحبزادہ افضال رحیم نے یونین کونسل سلمیہ سے ڈسٹرکٹ کونسل اور وارڈ تمبرکوٹ،جبڑ جنڈالی سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیےسینئر نائب صدر پیپلز پارٹی صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈوکیٹ کے پاس درخواست جمع کروادی اس موقع پر صاحبزادہ افضال رحیم کا کہنا تھاکہ مجھے پوری امید ہے پاکستان پیپلز پارٹی مجھے دونوں ٹکٹ دے گی اور عوام کے پوری قوت سے الیکشن جیتیں گےعوام کے حقوق اور نوجوانوں کی بالادستی کی جنگ ہر صورت لڑیں گےآباواجداد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے یونین کونسل میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرینگے۔