Sat. Apr 20th, 2024
712 Views

چکوٹھی(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جولائی کا مہینہ جہلم ویلی کے عوام کے لیے دو خوشیاں لیکر آیا ہے ایک عید قربان اور دوسری فاروق حیدر کی رخصتی کی خوشی ہو گی ان شاءاللہ جہلم ویلی کے عوام عید کی خوشی منانے کے چند دن بعد فاروق حیدر کی شکست کی خوشی منائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نامزد امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ قصبہ چکوٹھی میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس کے افتتاح ،سڑگ چناری میں راجہ عزیز خان کی رہائش گاہ پر ن لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور چکوٹھی میں راجہ عاطف کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ سے سے خطاب کرتے ہوئے کیااشفاق ظفر نے کہا کہ2016ءکے الیکشن میں عوام سے حلفا وعدے اور وزارت عظمی کے حلف کی راجہ فاروق حیدر نے پاسداری نہیں کی آج میں لائن آف کنٹرول پر کھڑا ہو کر مسلح افواج پاکستان کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہماری عزتوں ،عصمتوں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیںفاروق حیدر نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کر کے کشمیری عوام سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیںجہلم ویلی کے عوام نواز شریف کے ملک دشمن بیانیہ اور اسکی حمایت کرنے والے راجہ فاروق حیدر خان کے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور25جولائی کے روزووٹ کی پرچی کے زریعے عملی طور پر اس کا ثبوت دیں گے عوام کی جوتیوں کے صدقے دو بار وزارت عظمی تک پہنچنے والے فاروق حیدر نے اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ اقتدار میں جو رویہ رکھا ایسے رویہ کی آزاد کشمیر کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے فاروق حیدر بتائیں کہ 2016ءمیں عوام نے انھیں اس لیے ووٹ دیے تھے کہ وہ ان کے دور اقتدار میں رسوا ہوتے رہیںاب فاروق حیدر چہرہ بدل کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک بار پھر کوشش کر رہے ہیںلوگ ان سے آج مراعات بے شک لیں لیکن ووٹ کی پرچی ڈالتے وقت اپنی پانچ سالہ تذلیل کا بدلہ ہر حال میں لیں تانکہ آئندہ کوئی بھی جہلم ویلی کے عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنے کی ہمت نہ کر پائے دریں اثناءسڑگ چناری گاﺅں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان راجہ محمد بشارت خان،راجا خان اعظم،راجہ فیروز،عمیر راجپوت،نوید راجپوت،راجہ ظہیر،راجہ امتیاز احمد،محمد خان عزیز،محمد عمران عزیز،محمد فیضان عزیز،محمد عرفان عزیز،محمد ریاض عزیز،محمد فیاض عزیز،محمد رضوان عزیز،محمد رمضان عزیز،عباس راجپوت،راجا وسیم عظیم،راجہ محمد اسلم،ریحان راجپوت اپنے خاندان برادری سمیت فاروق حیدر کی کارکن کش پالییسوں سے تنگ آکر ن لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ عزیز خان،چوہدری منظور،طارق مغل،زبیر چوہدری،وحیدالحسن،راجہ مظہر عزیز،راجہ عمر داﺅد و دیگر کارکنان بھی موجود تھے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار ڈال کر مبارک باد پیش کی اور خوش آمدید کیا شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو عزت اور مقام دیں گے تمام قبائل کے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہیں جو کہ ایک گلدستہ کی مانند ہے عوامی نمائندہ ہوں عوامی خدمت میرا نصب العین ہے راجہ فاروق حیدر خان نے پچھلی بار وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ لیے اس بار نیا چورن کشمیر بچاو¿ لے کر نکلے ہیں لیکن عوام سب جانتے ہیں فاروق حیدر اب اس عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا اندھیر نگری کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا کشمیر کے باسی کشمیر کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہمارے ہوتے ہوئے ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا آپ بے فکر رہیں حلقہ کی عوام 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی سے سارا حساب چکائیں گے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ بھی امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی کامیابی کے لیے یونین کونسل چکاراور سلمیہ میں متحرک ہو گئے ہیں جس کے بعدوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی آبائی سب ڈویژن چکار کاگاو¿ں” پٹھیاں” بھی جیے بھٹو،جیے ظفر،جیے پرویز،جیے پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھا پورے گاﺅں کا ایکادیگر تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا ہو گیاپاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چکار کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سٹ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ محمد پرویز اقبال ایڈووکیٹ کی پٹھیاں دبنگ انٹری کے ساتھ بڑی کامیابی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد خاندانوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کروا کے پٹھیاں سے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا نئے شامل ہونے والوں میںعبدالرشیداعواان،نصیر اعوان،صدیق اعوان،حنیف اعوان،جمیل اعوان، علی افسر اعوان، بنارس اعوان، شفیق اعوان، جاوید اعوان،علی عمر،قیوم اعوان، محمد وسیم، محمد سفیر، محمد نصیر، لطیف،محمد شفیق،صادق اعوان،امتیاز اعوان، محمد فیصل،تنویر اعوان،عارف اعوان، خالد اعوان،محمد مشتاق،محمد خالد،شکیل اعوان،بشیر اعوان، محمد گلزارو دیگر اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ضلعی صدر راجہ پرویز ایڈووکیٹ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گاپیپلز پارٹی تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں تمام قبائل کے لوگ شمولیت اختیار کر کے اشفاق ظفر کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان شاءاللہ 25جولائی کو اشفاق ظفر کی جیت عوامی قوت سے ہو گی

By ajazmir