Thu. Mar 28th, 2024
362 Views

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ محمد رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کو شفاف پرامن بنانے کے لیے وفاق تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیراعظم عمران خان خود آزادکشمیر کا دورہ کریں گے میں خود بھی آزادکشمیر کا دورہ کروں گا ہٹیاں بالا سے ذیشان حیدر کا انتخاب خود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا انہوں نے مجھ سے خود کہا کہ ذیشان حیدر نوجوان آدمی ہے وہاں سے یہی الیکشن جیت سکتا ہے ذیشان حیدر کی کمپین چلانے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر آمدہ ہفتے چناری،چکوٹھی،چکار آؤں گا ہٹیاں بالا کی ذیشان حیدر کی نشست سمیت تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں حکومت بناکر گڈگورنس کا قیام عمل میں لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے مدمقابل امیدوار پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کوآڈینیٹر الیکشن 2021 آزادکشمیر طارق محمود قریشی،اسماعیل شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 ذیشان حیدر نے کہا کہ میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو وزیراعظم کے مقابلے میں اتارا انشاء اللہ حلقہ نمبر 6 کی نشست جیت کر عمران خان کو تحفہ میں دوں گا الیکشن ہم جیت چکے ہیں رسمی کارروائی باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir