Tue. Jun 22nd, 2021
389 Views

 سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی گزٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس کا مطلب اس بار 30 روزے رکھے جائیں گے اور مملکت میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی سعودی  میڈیاکے مطابق عید الفطر رمضان کے مہینے کے بعد منائی جاتی ہے، پوری دنیا میں رہنے والے 1.8 ارب مسلم یہ دن مذہبی عقیدت و احترا م کے ساتھ مناتے ہیں۔دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد مملکت کی انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

 

Avatar

By ajazmir