Fri. Mar 29th, 2024
445 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 9 مئی 2021
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر حریت راہنما سید مظفر حسین شاہ اور حریت راہنما زاہد صفی کی والدہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے تحریک آزادی میں سید مظفرحسین شاہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بلوچ(پی آئی ڈی)9مئی 2021
وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کرنے کا حق اور اختیار صرف کشمیری عوام کو ہے۔ بیک ڈور رابطوں سے تجاویز مرتب ہوسکتی ہیں۔ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی زمینی تنازعہ نہیں ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں نے مسئلہ کے حل کا واضح روڈ میپ دے دیا ہے۔ہندوستان نے ہمیشہ بات کی چیت کی آڑ میں فائدہ اٹھایا اب بھی وہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے بات چیت میں مخلص نہیں۔ جب تک کشمیری مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے پاکستان اور ہندوستان سہولت کار ی کر سکتے ہیں مگر وہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ از خود نہیں کر سکتے۔ کشمیری جنوبی ایشاء میں امن کے خواہاں ہیں اس مسئلہ کو پرامن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کو ئی بھی حل پیش نہیں کیا جاسکتا۔ آزادکشمیر میں الیکشن آنے والے ہیں ووٹ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا آزادکشمیرکی حکومت پوری ریاست کی نمائندہ حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر کے گھر ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسم موقع پر وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیر شہری دفاع احمد رضا قادری،معاون خصوصی نسیم احمد سرفراز، ممبرکشمیرکونسل ملک پرویز اعوان،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی راجہ ایوب، امیدوار اسمبلی شکیل محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر واضح داری اورشرافت کی سیاست کو فروغ دینا ہے پاکستان میں جو تلخی اور بدکلامی ہو رہی ہے وہ آزادکشمیر میں نہیں ہونے دیں گے۔ آزادکشمیر الیکشن میں گلگت بلتستان والا ڈرامہ کسی صورت نہیں چلے گا۔ ن لیگ انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائے شمار ی کے نقطے پر متحدہ ہو جائیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام ہندوستان کے وادی سے انخلاء پر مکمل متحد ہے۔ آزادکشمیر میں بھی ہمیں نظریاتی انتشار کو روکنا ہوگا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہل پونچھ نے 1947کی جنگ آزادی میں بنیادی کر دار ادا کیا 1090 کی مسلح جدوجہد میں بھی اپنا حصہ ڈالا یہاں کے لوگوں نے ثابت قدمی دکھائی بلخصوص لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام سینہ سپر رہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے عوام سے اپیل کی کے کورونا وائر س کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے اس کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کریں اور ایک دوسرے سے فیصلہ رکھیں۔عید کے اجتماع میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے مگر جس انداز سے کورونا کی تیسری لہر کے دوران اموات ہورہیہیں اس سے انہیں محفوظ رکھنا کے لیے این سی او سی کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم مسلم لیگی رہنما غفور شاہین کے گھر کے گئے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
٭٭٭٭٭

By ajazmir