Fri. Mar 29th, 2024
578 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)30اپریل 2021
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی اپیل پر آزادکشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد یوم استغفار منایا گیا۔ علماء کرام نے خصوصی دعائیں کیں جبکہ استغفارکے خصوصی نوافل بھی ادا کیے گے۔اس حوالہ سے مرکزی تقریب ایوان وزیر اعظم کی مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ نماز جمعہ کے بعد نماز استغفار ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر نے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگیں کہ اے رب العالمین ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھ۔ آج پوری دنیا کے اندر اس وبا ء نے کہرام مچا رکھا ہے۔ باپ، بیٹے کا جنازہ نہ دیکھ سکتا نہ اسے کفن دے سکتا، نہ بیٹا، باپ، ماں، بہن،بھائی کے جنازے کو چھو بھی نہیں سکتا۔ یہ ایس آزمائش ہے کہ ہمارے اپنے ہم سے بچھر رہے ہیں لیکن ہم بے بس ہیں، لا چار ہیں، دنیا کی سپر پاور کی قوت رکھنے والے ممالک بھی اس کے آگے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ اے اللہ آپ اپنی رحمت اور قدرت سے ہی ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ نبی رحمت مصطفی ﷺ ایک شخص کو خواب میں آئے اور انہوں نے یہ حکم دیاکہ جمعہ کا دن روز استغفار کے طور پر منایا جائے اور اللہ سے معافی مانگتے ہوئے ان کی رحمت کے لیے دست دعا کی جائے،نبی رحمت مصطفیﷺ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر مسلمان اپنا کردار ااد اکریں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے، علماء کرام اور تمام نمازی حضرات بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ یہاں پر کوئی کورونا کا مریض نہ آئے۔ جب طاعون کی بیماری پھیلی، نبیﷺ نے یہ ہدایت فرمائی کہ جو مدینہ کے اندر ہیں وہ باہر نہ جائیں اور جو مدینہ سے باہر ہیں وہ اندر نہ آئیں۔ وبا ء کے حوالہ سے سنت نبوی ﷺمیں بالکل واضح احکامات موجود ہیں۔ حضرت عمر ؓ جیسے صحابی نے بھی وباء کی وجہ سے اپنا سفر شام موخر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کورونا کے حوالہ سے کوئی سیاست نہیں کر نا چاہتے،ہاتھ جوڑ کر تمام عوام سے گزارش کرتا ہو ں کہ خدا راہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ا ور اللہ کے حضو رگڑگڑا کر دعائیں مانگیں اورمعافی مانگیں کہ اے اللہ ہمیں معاف فرما اور ہماری کوتائیوں کو درگزر کر،، اے اللہ ہم کمزور ہیں ہمیں اس آزمائش سے باہر نکال اور ہمیں اپنی رحمت کے سایے تلے رکھ اور پوری دنیا میں جہاں جہاں انسان مشکلات اور آزمائش کا شکار ہیں انہیں ان مشکلات سے نکال، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر اپنا خصوصی کرم فرما۔ وزیر اعظم نے رقت آمیز دعا کروائی جس پر مسجد میں موجود نمازی بھی آبدیددہ ہو گے۔ اس موقع پر صاحبزادہ سلیم چشتی و دیگربھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

By ajazmir