Fri. Apr 19th, 2024
443 Views

ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات ہٹیاں بالا کی غفلت اور لاپروائی، بلدیہ حدووچندکوٹ کا ٹرانسفارمر عرصہ تین ماہ میں چھ بار جل گیا عوام علاقہ خود اتار کر اس کو ٹھیک کرتے رہےہیں بار بار اس ٹرانسفارمر کو ٹھیک کروایا جاتا رہا مگر ناقص رپیئرنگ کی وجہ سے دوبارہ جل جاتا ہے رمضان مبارک  کے مقدس ما ہ اور شدید گرمی کے موسم میں کے میں چنکوٹ کے عوام دس دن سے بجلی سے محروم ہیں عوام علاقہ برقیات دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں  ہر دن ان کو تسلی دے کر واپس کر دیا جاتا ہے  اس حوالہ سے عوام علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے  اس حوالے سے عوام علاقہ نے درخواست ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق محمود کو دے دی جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا ٹرانسفامر کل شام تک ٹھیک نہ ہوا تو پرسوں جمعہ المبارک کو شاہرائے سرینگر  کو ہٹیاں بالا بالا سے بند کرکے شدید احتجاج کریں گے جس کی ساری زمہ داری محکمہ برقیات ہٹیاں بالااور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی۔۔۔

By ajazmir