Fri. Mar 29th, 2024
970 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے سخت ترین موقف۔زرائع کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے اشفاق ظفر نے اپنے ساتھ ہونے والی نہ انصافیاں کھل کر بیان کرنے کے علاوہ کہا کہ میرے والد محترم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم اور ہمارے خاندان کی پارٹی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہماری قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے حلقہ چھ جہلم ویلی اور میرے بھائی امتیاز ظفر کو حلقہ سات جہلم ویلی سے ٹکٹ دیا جائےاور مکمل تعاون کیا جائے  اگر اب کی بار بھی ہمارے ساتھ نہ انصافی کی گئی تو پھر میں اپنی مرضی کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں پھر کوئی بھی میرے فیصلے پر مجھے نہیں روک سکتا ہے

By ajazmir