Wed. May 12th, 2021
155 Views

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ، پہلا روزہ بدھ کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی فیصل احمد، سید علی کاکڑ نقوی، مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، مفتی قاری میراللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، علامہ پیر سید شاہ جیلانی، مولانا اسد زکریا قاسمی، مفتی ضمیر احمد ساجد نے شرکت کی۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے غلام مرتضیٰ، نمائندہ محکمہ موسمیات ڈاکٹر عظمت حیات خان اور نمائندہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی زین العابدین بھی شریک تھے۔

پشاور میں چاند نظر آنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے دیگر ممبران کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔

Avatar

By ajazmir