Wed. May 12th, 2021
647 Views

ضلع جہلم ویلی بھر میں جیپ، کیری ڈبہ، ٹیوٹا ہائی ایس،ٹیکسی کار کی فرنٹ سیٹ پر ڈبل سواری بٹھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار اور گاڑی ضبط کرنے کا فیصلہ۔یہ فیصلہ ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا دور دراز دشوار گذار راستوں پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ضلع جہلم ویلی بھر میں اوور لوڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہٹیاں بالا انتظامیہ اور پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں میں اور لوڈنگ کے خلاف بڑی اور فوری کاروائی کا فیصلہ کر لیا ایس آفس میں ایس پی جہلم ویلی سردار ریاض مغل اور اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران ایس پی جہلم ویلی سردار ریاض مغل اور اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے چونکہ اور لوڈنگ کے باعث انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور کسی بھی ٹرانسپورٹر کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اوور لوڈنگ کر کے انسانی زندکیوں سے کھیلیں لہذا اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کار، جیپ، کیری اور ٹیوٹا ھائی ایس کی فرنٹ سیٹ پر ڈبل سواری بٹھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے دور دراز دشوار گذار راستوں پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی اور آج سے اس پر عمل درآمد بھی ھو گا عوام علاقہ نے اس فیصلہ کو سراہاتے ھوئے کہا اور لوڈنگ کے خلاف سخت ترین کاروائی انتہائی ضروری ہے اب ضلع بھر میں پولیس کو فیصلہ پر عملدرآمد کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے ایسا نہ ہو کہ یہ فیصلہ کی حد تک کی محدود رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اپنے فائدے کے لیے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے رہیں عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے بنی حافظ چوک،نیلی پل ،گرڈ اسٹیشن ہٹیاں بالا،تھانہ چناری کے عقب ،کھٹائی چناری بیلی برج،چکوٹھی ناگنی چوک سمیت دیگر ایسے مقامات پر ناکے لگائے جائیں جہاں سے اوور لوڈ گاڑیاں گذرتی ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ نیلی،چناری،کھٹائی پلوں پر تعینات پولیس کو بھی متحرک کیا جائے اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے ان کی ماضی کی کارکردگی مایوس کن ہے جس کے باعث اوور لوڈنگ کی روک تھام ممکن نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir