Fri. Mar 29th, 2024
894 Views

واشنگٹن(کشیر رپورٹ) امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ”ہم ہندوستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ دونوں ممالک 25 فروری سے شروع ہونے والی لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ بندی کے سخت عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔” امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی و تشدد میں کمی کی حوصلہ افزائی مسلسل جاری رکھے گا

By ajazmir