Thu. Mar 28th, 2024
1,420 Views

ملک کےتعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلے کیلئے این سی اوسی کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔16 نومبر کی صبح 11 بجے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود این سی او سی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گےاجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان کا اطلاق کیا جاسکے۔این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی وجہ سے جلد اور طویل موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ بھی زیرغور ہے تاکہ طالبعلموں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا اور اکتوبر تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں سخت شرائط کے ساتھ کھول دئیے گئے۔تاہم کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھی میں کئی تعلیمی اداروں کو بند بھی کیا گیا۔پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مارچ سے متاثر ہیں اور طلب علموں کو آن لائن ذرائع کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔

By ajazmir