Sat. Apr 20th, 2024
1,047 Views

لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کے گیٹ 559دن کے بعد کل کھلنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق سات مارچ 2019 کو آخری بار لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی،اوڑی سے ملانے والا امن برج کھلا تھا اور اس دن دونوں اطراف سے آخری بار مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ ہوئی تھی اس کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کو بند کر دیا تھا جس کے بعد سے آج تک لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کے گیٹ بند رہے منگل کے روز آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے نواحی علاقے بانڈی سوچیاں کے رہائشی کامران چک جو کہ زہنی مریض تھے یونین کونسل گوجر بانڈی کے ملحقہ سرحدی قصبہ پاہل سے غلطی کے ساتھ لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں داخل ہوئے تو بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے انھیں شہید کر دیا بدھ کے روز بھارتی فوج نے انکی ڈیڈ باڈی اوڑی پولیس کے حوالے کی مقبوضہ کشمیر پولیس نے اوڑی کے مقامی ہسپتال سے انکا پوسٹمارٹم کروایا رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر حکام کی طرف سےجمعرات کے روز کامران چک کی ڈیڈ باڈی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے آزاد کشمیر حکام کے حوالے کرنے کا امکان ہےآزاد کشمیر حکام ڈیڈ باڈی وصول کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کریں گے جس کے بعد کامران چک کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انھیں سپرد خاک کیا جائے گا

By ajazmir