Wed. May 12th, 2021
552 Views

مظفرآباد( پی آئی ڈی)یکم مئی 2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ 16نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک 2054 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1938 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 66افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 43صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 02مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے 23مریضوں میں سے 08ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،06 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ5ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیںجبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تین مریض بھی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1869افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور116افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

Avatar

By ajazmir