Fri. Apr 19th, 2024
495 Views

اسلام آباد آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کے لہیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لہئے جہدوجہد جاری رکھے گی محنت کشوں کی وجہ سے ملک پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آہی پیپلزپارٹی نے ہر دور میں محنت کشوں کے حقوق کے لہیے آواز بلند کی چہرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے پیپلزپارٹی ہی غریبوں۔ محنت کشوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے وہ آج یہاں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء نے قربانی دے کر دنیا بھر کے مزدوروں کو اپنے حقوق کے لہیے آواز اٹھانے کی راہ متعین کی محنت کشوں اور مزدور وں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قاہد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے محنت کشوں اور معاشرے کے پسے ہوہے طبقات کو اوپر اٹھانے کے لہئے اور اس خطہ سے غربت۔جہالت ۔بے روزگاری ۔مہنگائی ۔اور بھوک کو ختم کرنے کے لہیے روٹی ۔کپڑا اور مکان کا ماٹو دیا تھا لیکن بالادست طبقات نے انکی آواز کو خاموش کروادیا لیکن انکے بعد غریبوں کی ماں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی غریبوں کی حالت سدھار نے کی پاداش میں شہید کر دیا گیا انہوں نے کہا ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل تک آپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے اور محنت کشوں کو ان کے جائز سماجی اور اقتصادی مقام دینے تک ہم اپنی جہدوجہد کو جاری رکھیں گے پیپلزپارٹی کی قیادت محنت کشوں مزدوروں ۔کسانوں ۔طالبعلموں ۔اور معاشرے کے پسے ہوہے طبقات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمارا منشور ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت ایک تولہ سونے کے برابر کی جاہے اور مزدور کو روٹی کپڑا اور مکان مفت دیا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے اسی ماٹو پر عملدرآمد کرے گی

By ajazmir