Thu. Mar 28th, 2024
381 Views

چناری (خصوصی رپورٹر)بھارت کی جانب سے دو ماہ بعد سرینگر مظفرآباد بس سروس کی بحالی ڈرامہ نکلی آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والی دو خواتین سمیت تین مسافروں کو بھارتی حکام نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق تقریباً دو ماہ بعد بھارتی حکام نے سری نگر مظفرآباد بس سروس کی بحالی پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر گئے ہوئے آزاد کشمیر کے تین شہریوں کو وآپس آزاد کشمیر روانہ کیا جبکہ آزاد کشمیر کے تین شہری جب مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے جب لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج پر پہنچے تو بھارتی حکام نے انھیں لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا بس سروس کے مسافروں کی کراسنگ کے موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر شاہد احمد نے جب بھارتی حکام سے آزاد کشمیر سے جانے والے مسافروں کو روکنے کی وجہ پوچھی تو موقعہ پر موجودمقبوضہ کشمیر کی تحصیل اوڑی کے ایس ڈی ایم ملک ریاض احمدکا کہنا تھا کہ اعلی حکام کی طرف سے کسی بھی نئے مسافر کے لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی اجازت نہیں ہے جس پرڈائریکٹر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر شاہد احمد ایس ڈی ایم اوڑی مقبوضہ کو تحریری طور پر لکھ کر دینے کو کہا جو انھوں نے لکھ کر دینے سے انکار کر دیا ڈائریکٹر شاہد احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے آئندہ ہفتے چھ مئی کے روز بھی سری نگر، مظفرآباد بس سروس کی مکمل بحالی کے بارہ میں تاحال تصدیق نہیں کی ہے جمعہ کے روز تک چھ مئی کے روز بس سروس معمول کے مطابق روانہ ہونے یانہ ہونے اور نئے مسافروں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی اجازت کی تصدیق ہو گی آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیرجانے والے مظفرآباد کے رہائشی سید ضمیر گیلانی انکی اہلیہ اور کزن کو لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج سے بھارتی حکام کی طرف سے وآپس کرنے اور مقبوضہ کشمیر جانے سے روکے جانے پر ان کا کہناتھا کہ مھجے اپنی حقیقی بیٹی اور دیگر رشتہ داروں سے ملنے کےلیے مقبوضہ کشمیرکے علاقے بانڈی پورہ جانا تھا لیکن بھارتی حکام نے ہمیں جانے سے روک دیاہے سرحد کے اس پار میری بیٹی اور دیگررشتہ دار ہم سے ملنے اور ہم ان سے ملنے کے لےے تڑپ رہے ہیں اور وہ سرحد کے اس پار ہمارے آنے کا انتظار کرتے رہے لیکن بد قسمتی سے ہمیں جانے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد میری بیٹی اور دیگررشتہ دار مایوس ہو کر سلام آباد اوڑی مقبوضہ کشمیر کے بس ٹرمینل سے وآپس اپنے گھر روانہ ہو گئے

By ajazmir