Tue. Jun 22nd, 2021
188 Views

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی تیتری نوٹ چکاں دا باغ تجارت دوسرے روز جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے امن برج کی عدم مرمتی کے باعث سرینگر مظفرآباد تجارت ستائیسویں روز بھی معطل رہی درجنوں مال بردار ٹرک تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کراس نہ کر سکے تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے ہونے والی انٹرا کشمیر تجارت معطل کروا دی جس کے باعث آر پار درجنوں ٹرکوں میں لوڈ مال خراب ہونے سے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا شب معراجﷺ کی تعطیل کے جمعرات کے روز بھی تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے دو طرفہ تجارت معطل رہے گی دوسری طرف سرینگر مظفرآباد تجارت بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کی عدم مرمتی کے باعث ستائیسویں روز بھی معطل رہی دونوں کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر تجارت کی بندش کے باعث آرپار کے تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے یاد رہے کہ ٹرکوں کا لوڈ برداشت نہ کر سکنے کے باعث آٹھ مارچ کے روز بھارتی انتظامیہ نے دو طرفہ تجارت معطل کر کے آزاد کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی سے پل کی مرمتی کے لیے پندرہ دن کا ٹائم مانگا تھا پندرہ کے بجائے ستائیس روز گذرنے کے باوجود بھارتی فوج پل کی مرمتی سست روی سے کروا رہی ہے اور آج تک پل کی مرمتی مکمل نہیں کی گئی تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امن برج کی مرمتی کا کام مکمل کیا جائے تانکہ امن کی علامت سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس بحال ہو۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir