Tue. Jun 22nd, 2021
202 Views

تیتری نوٹ (نمائندہ)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کے باعث کشیدہ حالات تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے ہونے والی کراس ایل اوسی تجارت معطل درجنوں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا گیا تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان دوسری طرف بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن پل کی عدم مرمتی کے باعث چھبیسویں روز بھی سرینگر مظفرآباد تجارت بحال نہ ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تیتری نوٹ ،چکاں داباغ کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر تجارت کو معمول کے مطابق ہونا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک آرپار تجارت معطل کروا دی تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے تجارت معطلی کے باعث درجنوں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا گیا ہے جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا ٹی ایف او تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ میجر(ر) طاہر کاظمی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی نے اچانک تجارت معطلی کے بارہ میں آگاہ کیا ہماری سائیڈ سے ٹرک سرحد پار جانے کے لیے تیار کھڑے تھے بدھ کے روز تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے تجارت بحالی کے حوالے سے صبح دس بجے تک کنفرم ہو گادریں اثناء دوسری طرف سرینگر مظفرآباد تجارت چھبیسویں روز بھی بحال نہ ہو سکی بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کی مرمتی کا کام چھبیس روز گذرنے کے باوجود مکمل نہ کروا سکی امن برج کی عدم مرمتی کے باعث سرینگر مظفرآباد تجارت اور بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث آرپار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے

Avatar

By ajazmir