Tue. Sep 21st, 2021
222 Views

چکوٹھی(خصوصی رپورٹر)منقسم کشمیر کو چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے ملانے والے امن پل کی مرمتی سمیت آر پار تجارت اور ٹریول کے حوالہ سے پیدا شدہ مسائل کے سلسلہ میں بات چیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی درخواست پر پیر کی شام چار بجے ہونے والی آزاد و مقبوضہ کشمیر حکام کے درمیان میٹنگ /ملاقات بھارتی فوج کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے رات گئے ملتوی کر دی آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تاجروں کی تشویش میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق بائیس مارچ کے روز ڈپٹی کمشنر بارہ مولا مقبوضہ کشمیر نے لیٹر نمبر DCB/PS/2019/5635کے زریعے آٹھ مارچ کے روز لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کے جزوی طور پر ٹوٹنے کے باعث ٹریڈ اور ٹریول کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں بات چیت کے لیے اتوار دن بارہ بجے یا سوموار شام چار بجے دونوں اطراف کے حکام کے درمیان ایک میٹنگ کی درخواست آزاد کشمیر حکام کو کی آزاد کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی اور مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے درمیان دونوں اطراف کے حکام کے مابین پیر شام چار بجے میٹنگ طے کی گئی رات گئے اچانک مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی ہدایت پر آر پار حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی میٹنگ کے ملتوی ہونے کے بعد ایل او سی تاجروں اور آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا اور ایک بار پھر امن برج کی مرمتی کا کام لٹکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے یاد رہے کہ آٹھ مارچ کے روز آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے یہ کہہ کر بھارتی فوج نے روک دیا تھا کہ امن برج ٹرکوں کا لوڈ برداشت نہ کر سکنے کے باعث جزوی طور پر ٹوٹ چکا ہے اسی کے اگلے روز نو مارچ کو مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اتھارٹی نے تحریری لیٹر کے زریعے آزاد کشمیر حکام سے پل کی مرمتی کے لیے پندرہ روز کا ٹائم مانگا بھارتی فوج نے پندرہ روز میں پل کی مرمتی کا کام شروع تو نہیں کیا البتہ ٹائم پورا ہونے پر ڈپٹی کمشنر بارہ مقبوضہ کشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی درخواست کی گئی جسے طے کرنے کے بعد بھارتی فوج کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اتوار اور پیر کی درمیانی رات ملتوی کر دیابھارتی فوجی حکام کی جانب سے پل کی مرمتی کا کام شروع نہ کروانے کے باعث اٹھائیسویں روز بھی سرینگر مظفرآباد بس سروس روانہ نہ ہو سکی بس معطلی سے آزاد کشمیر کے پانچ شہری مقبوضہ کشمیر میں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے تین شہری آزاد کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے آر پار جانے کے کھڑے درجنوں مال بردار ٹرک بھی کل منگل کے روز اٹھارویں دن بھی آر پار نہیں جائیں گے

Avatar

By ajazmir