Fri. Mar 29th, 2024
398 Views

چکوٹھی(نمائندہ خصوصی )لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اوڑی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ بند ہونے کے بعد دوسرے روز بھی سرینگر مظفرآباد تجارت بحال رہی کنٹرول لائن کو ملانے والے امن پل سے ستر مال بردار ٹرک کراسنگ کر کے آر پار پہنچ گئے ٹریڈ سینٹر پر ایک بار پھر رونقیں بحال ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اور پانڈو سیکٹروں میں گولہ باری کے باعث گذشتہ ہفتے بدھ کے روز سرینگر مظفرآباد تجارت کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سینکڑوں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک کر تجارت کو معطل کر دیا گیا تھا رواں ہفتے چکوٹھی سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ تھمتے ہی منگل کے روز چھ دن بعد انٹرا کشمیر تجارت بحال کر دی گئی جو بدھ کے روز بھی جاری رہی بدھ کے روز آزاد کشمیر سے35ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیر سے بھی35ٹرک آزاد کشمیر آئے دوطرفہ تجارت آج جمعرات اورکل جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی ایل او سی ٹریڈ سے منسلک تاجروں اور سرحدی علاقوں کے عوام نے تجارت بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر امن رہنا چاہیے تانکہ یہاں کے مقیم پر امن طریقے سے زندگی بسر کر سکیں

By ajazmir