Thu. Apr 25th, 2024
402 Views

چکار(تحصیل رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی تحصیل چکارکے اسسٹنٹ کمشنر اورانچارج ایڈمنسٹریٹر ملک بشیر اعوان اور تحصیلدار چکار خواجہ وحیدگنائی نے بلدیہ چکارکو صحت وصفائی کے مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے ڈسٹ فری مہم کا آغاز کردیا ، بلدیہ چکارمیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو تلف کرنے کے درجنوں ڈسٹ بین نصب کردیئے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے پولیٹیکل سیکرٹری راجہ محمود خان نے دیہی مرکز صحت چکارکے کمپاؤنڈ میں ڈسٹ بین نصب کرکے چکارصفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا ، بلدیہ چکارکے شہریوں ، عوام اور تاجربرادری کا اسسٹنٹ کمشنر چکارکو زبردست خراج تحسین ، اسسٹنٹ کمشنر چکارکو عوام دوست اسسٹنٹ قرار دیا، اسسٹنٹ کمشنر چکارنے تحریک تحفظ حقوق چکارکے چیئرمین ایم اے چکاروی ، ممتاز مذہبی رہنماء اور مرکزی خطیب جامع مسجد چکارمولناٰ عبدالقدوس نقشبندی ، لیگی رہنماؤ حاجی منظورکیانی، راجہ ثاقب خان ، تاجر نمائیندوں سے بھی چکارمین بازار اور دیگر گلیات میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو تلف اورایک جگہ محفوظ کرنے کے لیے ڈسٹ بین نصب کروائیں ۔عوام اور تاجروں کو آگاہی فراہم کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھراء رکھنے کے لیے بلدیہ کی طرف سے نصب کی گئی ڈسٹ بینوں میں کوڑاکرکٹ ڈالیں تاکہ چکارکو ماحولیاتی آلودگی اور غلاظت سے محفوظ کیا جاسکے ۔اسسٹنٹ کمشنر چکارملک بشیر اعوان نے قومی اخبارات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چکارکی تعمیروترقی کے میگا پراجیکٹس پر جلد کام کا آغاز ہونے والا ہے ، وادی چکارمیں سیاحت کو پروموٹ کرنے کیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ یہا ں کی عوام کو مقامی سطح پر روزگارکے مواقع میسر آسکیں ۔ انھوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنماء غازی ملت راجہ محمدحیدرخان مرحوم کے نام پر پارک بنانے کے لیے ہوم ورک کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا سب ڈویژن چکارمیں شجرکاری مہم کی خودنگرانی کررہاہو ں ، محکمہ تجدید جنگلات اور محکمہ زراعت اسمیں تعاون فراہم کررہے ہیں چکارسب ڈویژن کے سرکاری رقبہ جات پر شجرکاری مہم جاری ہے ، پرائیویٹ زمین مالکان بھی محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کررہے ہیں انھو ں نے کہا چکارمیں شجرکاری کا ٹرینڈ اُبھر رہا ہے گرین چکارسے سیاحت اور چکارکا قدرتی حُسن دوبالا ہوجائے گا۔ ڈی ایف او واٹر شیڈ سید مظہرنقوی بھی اسسٹنٹ کمشنر چکارکی دعوت پر شجرکاری مہم کے پودا جات لگانے کے لیے چکارپہنچ گیے انھوں نے سیاحت ریسٹ ہاؤس چکارمیں مختلف اقسام کے پواد جات کی معززین علاقہ اور سول انتظامیہ سے شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کروایا، اسسٹنٹ کمشنر چکاراور مظہر نقوی نے کہا سب ڈویژن چکارمیں بیس ایکٹر پرائیویٹ رقبہ پر شجرکاری کی جارہی ہے ، تحصیل چکارکی یونین کونسل سلمیہ کی وارڈ پانوپنڈی میں بیس ایکٹر رقبہ پرغازی ملت راجہ حیدرخان مرحوم کے نام پر کلوژر قائم کیا گیا ہے جس پر اسی پرسنٹ کام عمل ہوچکاہے ۔ڈی ایف او مظہر نقوی نے کہا جنگلات کی اراضی میں پلانٹیشن کی جارہی ہے ۔ ضلع جہلم ویلی میں امسال ایک ہزار کنال رقبہ پر شجرکاری کا ہدف پورا کرلیا جائے گا ۔سیاحت ریسٹ ہاؤس چکارمیں اسسٹنٹ کمشنر ملک بشیر اعوان ، تحصیلدارچکارخواجہ وحیدگنائی ، ایم اے چکاروی اور دیگرمعززین علاقہ نے چیڑھ ، اور دیگر اقسام کے پوداجات لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔

By ajazmir