Thu. Apr 18th, 2024
970 Views

سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ تصورالجودای پر قاتلانہ حملے خلاف ضلع ہٹیاں بالا میں مختلف تنظمیوں کی جانب سے پرامن احتجای مظاہرہ وریلی نکالی گئی جس میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیاجامع مسجد ہٹیاں بالا کے خطیب پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی،جامع مسجد گوجر بانڈی کے خطیب علامہ مولانا محمداسحاق نقویاپنے اپنے خطابت میں درگاہ لال شہباز قلندر،پشاور سانحہ،تصور جودای جودای قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی سانحہ لال شہباز قلندر،پشاور،اور دہشتگردی کی واردات کو ناسور قراردیا اور یہ وحدت المسلمین کے خلاف گھاونی سازش ہے تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ تصورالجودای پر قاتلانہ حملے خلاف ضلع ہٹیاں بالامیں کچھا کے مقام پر ماتمی دستہ مسافر شام ،مجلس وحدت المسلمین ،شعیہ علماء کونسل،انجمن امامییہ،تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی،تنظیم السادات،انبجمن جعفریہ نثاران علمدار،اور دیگر تنظمیوں کی جانب سے کچھا شاہراہ سری نگر پر ٹریفک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ وجلسہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیدظہورنقوی،افتخار کاظمی،مولنا ساجدکاظمی،سیدریاض ہمدانی،سیدنورمحمد شاہ،شاہدہمدانی ایڈووکیٹ،صاحبزادہ عمران پزیر،تبریزکاظمی،عاطف ہمدانی،شجاعت ہمدانی،مشتاق کاظمی،تصویر نقوی،اشتیاق کاظمی،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ تصورالجودای پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں

By ajazmir