Tue. Feb 27th, 2024
396 Views

چناری (خصوصی رپورٹر)ریشیاں لیپہ روڈ ایک ماہ بعد کھلنے کے ایک دن بعد دوبارہ بند ضلع ہٹیاں بالا سے اشیاء خوردنوش لے کر جانے والی سترہ گاڑیاں چھتیس گھنٹے گذرنے کے بعد بھی وادی لیپاء نہ پہنچ سکیں علاقہ میں شدید غذائی قلت لوگ شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل وادی لیپہ کا بازار آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا تھا جس سے اربوں روپے کے نقصان کے علاوہ اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی گذشتہ دنوں ریشیاں لیپہ روڈ کو برف ہٹا کر سفر کے لیے کار آمد بنایا گیا روڈ ایک روز کھلی رہنے کے بعد دوبارہ برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے جس وجہ سے جمعہ کے روز ہٹیاں بالا سے نکلنے والے سترہ مال بردار گاڑیاں برف میں پھنس کر رہ گئی ہیں آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک گاڑیوں کے بارہ میں کوئی معلومات موصول نہیں ہو سکی عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے صورتحال کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اشیاء خوردنوش نہ پہنچ سکنے کے باعث سب ڈویژن لیپہ میں شدید غذائی قلت ہے اور عوام بے یارو مددگار ہیں

By ajazmir