Fri. Mar 29th, 2024
324 Views

وزیراطلاعات وسیاحت مشتاق احمد منہاس آزادجموں وکشمیرکے وزیراطلاعات سیاحت وانفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ مشتاق احمدمنہاس نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق خطہ کی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ آزادکشمیرکے عام انتخابات میں حلقہ برنالہ کے عوام نے کرنل ریٹائرڈ وقاراحمدنور کوکامیاب کرکے میاں محمد نواز شریف اورراجہ محمدفاروق حیدرخان کوسرخروکیاہے۔ اب مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ برنالہ میں آزادکشمیرکے دیگرحلقوں سے بڑھ کرتعمیروترقی کرے گی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی آزادکشمیراور کشمیری عوام سے گہری ہمدردی ہے اسی وجہ سے انھوں نے اپنے موجودہ عرصہ اقتدارمیں 24 بار آزادکشمیر کادورہ کیا۔ آزادکشمیر میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لارہے ہیں۔ آزادکشمیرکوکرپشن فری معاشرہ بنائیں گے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آزادکشمیرکوڈیجیٹل کشمیر میں تبدیل کریں گے اور آزادکشمیرکو سیاحت کامرکز بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے کرنل (ر)وقاراحمدنورکی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سابقہ حکومت نے کرپشن کی ایسی داستانے قائم کیں جس کے باعث الیکشن میں عوام نے انھیں مسترد کیا۔ انھوں نے کہاکہ اب پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کادورختم ہوگیاہے۔ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہرشعبہ میں اصلاحات نافذ کردی ہیں۔ پورے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاآغازہوچکاہے۔ لوگ حقیقی معنوں میں تعمیروترقی زمین پردیکھیں گے۔ انھوں نے کہاکہ اگرہماری حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کے خلاف کام کیے تو ہم عوامی عدالت سے ہی اپنااحتساب کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ،ممبران اسمبلی میں کوئی کرپٹ شخص نہیں ہے نہ ہی کسی کی شہرت پرکوئی دباہے۔مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اور کابینہ کے ممبران درد دل رکھنے اور مخلص لوگوں کی ٹیم ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے عوام میں سیاست پراعتماد بڑھے گا۔ انھوں نے لوگوں کویقین دلایاکہ کرنل (ر)وقاراحمدنور کے حلقہ میں تعمیروترقی ترجیح بنیادوں پرکی جائے گی۔

By ajazmir