189 Views
جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابرھیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے چناؤ سے اختلاف ہے چونکہ ن لیگ نے عدم اعتماد میں نہ صرف اس حکومت کا ساتھ دیا بلکہ اس کا وجود بھی انہی کے ووٹوں کے مرہون منت ہے،اب جب اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہی نامزد کر دیا گیا ہے تو یہ اس پورے عمل کو مشکوک بناتا ہے،اسمبلی ایک آئینی ادارہ ہے جس کا تقدس بحال رکھنا ہماری زمہ داری ہے؟آزاد کشمیر اسمبلی میں اس طرح کی روایت بحر حال درست عمل نہیں ہے
