ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جہلم ویلی کے علاقہ اپرکچھا سے ایبٹ آباد جانے والی بد قسمت کار مظفرآباد کے قریب سہرامیل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری ایک شخص جاں بحق،چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے علاقہ اپر کچھا سے ایبٹ آباد جانے والی کار نمبر آئی ڈی ایف 7465 مظفرآباد کے قریب سہرامیل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجہ میں سید اقبال حسین شاہ ولد سید اخلاق حسن شاہ جاں بحق جبکہ زوہیب ولد سید اقبال،ثقلین ولد سید اقبال،کائنات بی بی دختر سید اقبال،ملک صمد ولد ملک الیاس زخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مظفرآباد نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو ابتدائی طبعی امداد دے کر جاں بحق شخص سمیت سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا،حادث میں جاں بحق ہونے والے اقبال شاہ اپنے دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ میڈیکل چیک اپ کے لیے ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ کار حادثہ کا شکار ہو گئی، اقبال شاہ کی میت گھر پہنچنے پر اپر کچھا جہلم ویلی کی فضا سوگ میں ڈوب گئی۔۔۔۔
