مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور،وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور وزیر خوراک آزاد کشمیر جاوید اقبال بڈھانوی سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں جہلم ویلی کے وفد کی الگ الگ ملاقاتیں،فیصل ممتاز راٹھور،سردار جاوید ایوب اور جاوید بڈھانوی کو نئی حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مبارکباد دی،وزیر اعظم آزاد کشمیرنے اشفاق ظفر کی دورہ جہلم ویلی کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ ماد دسمبر میں جہلم ویلی کے دورہ کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں جہلم ویلی کے پارٹی رہنماؤں ضلعی صدرراجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ناصر چک،چوہدری جاوید حیدر،خورشید اعوان ایڈووکیٹ،طارق رئیسانی،عمران عزیز اعوان اور دیگر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور،وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور وزیر خوراک آزاد کشمیر جاوید اقبال بڈھانوی سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انھیں حکومت آزاد کشمیر میں نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوامی اور پارٹی کارکنان کے جملہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حلقہ چھ جہلم ویلی کے دورہ کی دعوت دی،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جہلم ویلی کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کے علاوہ عوامی مسائل کے حل اور آئندہ ماہ دسمبر میں جہلم ویلی آنے کی دعوت قبول کر لی،وفد نے امید ظاہر کی کہ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردارجاوید ایوب،وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی بھی عوامی مسائل کے حل اور بہتر حکومتی کارکردگی کے لیے موثر اقدامات کریں گے،ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء سے ملاقات انتہائی مثبت رہی،جہلم ویلی کے تمام مسائل سے انھیں آگاہ کیا گیا،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا عوامی دور شروع ہو چکا ہے،ان شاء اللہ عوام اور پارٹی کارکنان واضع تبدیلی محسوس کریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکر گذار ہوں جنہوں نے حلقہ چھ کے جملہ مسائل تفصیل سے سنیں،انھیں حل کرنے اور میری دعوت پر آئندہ ماہ دسمبر میں جہلم ویلی آنے کی یقین دہانی کروائی،ان شاء اللہ جہلم ویلی آمد پر وزیر اعظم اور دیگر قیادت کا پارٹی کارکنان شاندار استقبال کریں گے،امید ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور دوران اپوزیشن پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے حلقہ چھ کے عوام اور پارٹی کارکنان سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے جہلم ویلی کے عوام،پارٹی کارکنان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،کارکنان آج سے ہی آمدہ انتخابات کی تیاری شروع کریں ان شاء اللہ 2026 ء کا سورج پیپلز پارٹی حلقہ چھ سمیت پورے آزاد کشمیر میں کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا،اشفاق ظفر نے پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس پرذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بینظیر بھٹو،محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی،عوام کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانسوں تک شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے عوامی آواز بنتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
