اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کے موقع پر موجود
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے مکالمہ
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایات
اسلام آباد: عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہی حاصل رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایات
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اپنی نامزدگی پر پی پی پی قیادت سے اظہار تشکر
