Tue. Dec 9th, 2025
271 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے، بااصول اور وفادار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت،عوامی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی،مرحوم آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت، قیادت سے وابستگی نے ہمیشہ کارکنوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کی، وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے سچے سپاہی تھے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم سربلند رکھا،آغا سراج درانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی سیاست میں اصول پسندی، شرافت اور عوامی خدمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے ان کا اخلاق، بردباری،پارٹی کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم آغا سراج درانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ اور کارکنانِ پیپلز پارٹی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی ہمت عطا فرمائے۔۔۔۔۔

By ajazmir