Fri. May 24th, 2024
180 Views

کلرکہار کے قریب موٹروے پر دھند کے باعث 30 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کار اور بس میں آگ بھی لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق کلرکہار موٹروے پر کھنڈوعہ کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس شدید دھند کی وجہ سے آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی اور مسافر بس کے پیچھے آنے والی کار بس میں گھس گئی جس سے کار اور نجی کمپنی کی بس میں آگ لگ گئی، تاہم ان کے مسافر محفوظ رہے، آگ کو دیکھتے ہیں گاڑیوں کی بریکیں لگنا شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراتی گئیں، ذرائع کے مطابق 30 کے قریب کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جن میں سے 5 کو شدید نقصان پہنچا جبکہ باقی چلنے کے قابل تھیں، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، لیکن اسی دوران بارش اور ریز ہوگئی ساتھ ہی شدید ژالہ باری ہوئی جس سے امدادی کاروائیوں میں دشواری رہی، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ساجد منیر کلیار بھی موٹروے پولیس کے عملہ کے امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے، قریباً ایک گھنٹہ سے زائد وقت میں موٹروے کو کلیئر کردیا گیا، آگ سے کار مکمل طور پر جل گئی جبکہ مسافر بس کا پچھلا حصہ جلا، موٹروے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، حادثہ میں جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان دیکھنے میں آیا، حادثہ دھند کی شدت کی وجہ سے پیش آیا,ذرائع جے مطابق اگر دھند کی شدت کو دیکھتے ہوئے موٹروے کو بند کردیا جاتا تو شائد یہ ہولناک حادثہ رونما نہ ہوتا۔۔

By ajazmir