Mon. Apr 22nd, 2024
67 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل سیناں دامن کے گاؤں ناٹومیں غریب شخص کے دو منزلہ رہائشی مکان،معہ سامان خاکسترہونے کا واقعہ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ موقعہ پر پہنچ گئے،وزیر اعظم آزاد کشمیر سے فوری غریب کی مالی مدد کا مطالبہ، متاثرہ شخص سے اظہار ہمدردی،آتشزدگی سے متاثرہ فیملی کے لیے ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کی جانب سے امدادی سامان دینے کے لیے جانے والے نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز چغتائی اور پٹواری ایاز رشید عباسی کا موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا،دونوں کو معمولی خراشیں آئیں معجزانہ طور پر بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سینا دامن کے گاؤں ناٹو کے رہائشی غریب دیہاڑی دارچوہدری محمد حفیظ ولد نظام دین کا دو منزلہ رہائشی مکان جل کرراکھ میں تبدیل ہو گیا،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے موقعہ پر پہنچ کر غریب شخص سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص انتہائی غریب ہے وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارلحق اور مخیر حضرات فوری طور پر اس کی مالی مدد کریں تانکہ وہ نئے سرے سے اپنے مکان کی تعمیر کر پائے متاثرہ شخص کا ایک بھائی اور ایک بہن بیمار ہیں جن کے علاج کے اخراجات بھی اسے ہی کرنا پڑ رہے ہیں یہ خود شٹرنگ کا کام کر کے گذر بسر کرتا تھا اب اس کے لیے گذارا کرنا انتہائی مشکل ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار ایاز چغتائی اور پٹواری ایاز رشید عباسی متاثرہ فیملی کو بستر،راشن،ٹینٹ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء ایک گاڑی پر لوڈ کر کے خود موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان کا موٹر سائیکل ایک موڑ میں حادثہ کا شکار ہو گیا حادثہ میں نائب تحصیلدار ایاز چغتائی اور پٹواری ایاز رشید عباسی کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ حادثہ میں محفوظ رہے انھوں نے موقعہ پر پہنچ کر امدادی سامان پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے ہمراہ متاثرہ شخص کے حوالے کیا جس پر متاثرہ شخص نے ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

By ajazmir