Mon. Apr 22nd, 2024
263 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل سیناں دامن کے گاؤں ناٹومیں غریب شخص کا دو منزلہ رہائشی مکان معہ سامان جل کر خاکستر ہو گیا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان،مکین معجزانہ طور پر بچ گئے غریب شخص کی فیملی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے آ گئی عوامی حلقوں کاوزیر اعظم،چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے فوری طور پر غریب شخص کی مدد کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینا دامن کے گاؤں ناٹو کے رہائشی چوھدری محمد حفیظ ولد نظام دین کا دو منزلہ رہائشی مکان علی الصبح 3 بجے نامعلوم وجوہات کی بناء کر جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے البتہ مقامی لوگوں نے دیگر گھروں کو جلنے سے بچا لیا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص مزدور پیشہ ہے راولپنڈی میں شٹرنگ کا کام کرتا ہے ان کا ایک بھائی گزشتہ 20 برس سے دماغ کے عارضہ میں مبتلا ہے اورایک بہن بھی کئی سالوں سے بیمار ہے جن کا علاج معالجہ بھی کراتے ہیں اس ہوشربا ء مہنگائی میں ایک مزدور پیشہ آدمی کے لیے روٹی میسر کرنا مشکل ہے گھر بنانا تو دور کی بات ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور جہلم ویلی کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ شخص کے نقصان کا تخمینہ لگوا کر انکی مدد کرے ان کے پاس سر چھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے مخیر اور صاحب ثروت حضرات بھی اللہ کی رضا کے لیے انکی مدد کریں۔دریں اثناء وارڈ کونسلر سید جواد ہمدانی نے متعلقہ پٹواری ایاز رشید عباسی ،صاحبزادہ اویس رفیق ایڈووکیٹ،صاحبزادہ رضوان عارف کے ہمراہ ناٹو پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کا کیاجواد ہمدانی نے ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی اس موقع پر گاؤں سے اسماعیل وزیر، شفیع وزیر ،چوہدری سلیمان، چوہدری شریف مقدم ،چوہدری شفیع و دیگر بھی موجود تھے۔

By ajazmir