Mon. Apr 22nd, 2024
190 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان،انچارج ڈی ایف سی جہلم ویلی الطاف کھوکھر اور نائب تحصیلدار ایاز چغتائی کا پولیس کے ہمراہ چناری بازار میں غیر معیاری،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں، کباب،مچھلی فروشوں، صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹل، کم وزن روٹی،نان،باقر خانی فروخت کرنے تندور مالکان اور ناجائز تجاوازات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،سات دوکاندار گرفتار،ایک کباب شاپ سمیت تین دوکانیں سیل، غیر معیاری گوشت اور قیمہ ضبط کر لیا گیا،28500روپے جر مانے کرنے کے علاوہ دوکانداروں کو سخت وارننگ جاری کردیں عوامی حلقوں کی انتظامیہ کی کارروائی کا بھر پور خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان،انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ویلی الطاف کھوکھر اور نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز چغتائی نے معہ پولیس نفری چناری بازار کا اچانک دورہ کیا،چیکنگ کے دوران غیر معیاری پاپرز/سلانٹیز،کباب،مچھلی،دیگر غیر معیاری اور ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سات دوکانداروں کو گرفتار،تین دوکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ28500کے جر مانے کرتے ہوئے سخت ترین وارننگ جاری کیں اس دوران چناری کے عوامی نمائندوں اور انجمن تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان کو درپیش مسائل سے آگاء کیا،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں خلاف ورزی کرنے والے تاجران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسکے علاوہ بیکری،کریانہ سٹور کے مالکان کو بھی ہدایت کی وہ کھانے پینے کی اشیاء کا معیار،کوالٹی بہتررکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں گے دوکاندار عوام کی سہولت کے لیے مناسب منافع رکھ کر چیزیں فروخت کریں اگر کسی بھی قسم کی عوام کو شکایت ہو تووہ ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کے کنٹرول روم کو آگاہ کریں ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان نے مزید کہا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گاکریانہ سٹورز،مرغ،گوشت،مچھلی،سبزی،فروٹ فروش، بیکری مالکان سمیت تمام قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گے خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتطامیہ اسی طرح چیکنگ کا عمل جاری رکھے تو غریب عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،اسسٹنٹ کمشنر،نائب تحصیلدار،پولیس اور دیگر ذمہ داران عید الفطر تک ایسے ہی بازاروں کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں تانکہ عوام کو فائدہ ملتا رہے اور عوام ناجائز منافع خورون سے بچ پائیں۔۔۔

By ajazmir