Mon. Apr 22nd, 2024
160 Views

اسلام آباد:ملک بھر سے 280 سے زائد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد امیدواروںنے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی درمیان معاہدے کے بعد ملک بھر سے پی ٹی آئی کے حمایت سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی جانب سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 86 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں۔ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل نے شمولیتی سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے۔تین صوبائی اسمبلیوں کے متعدد ارکان نے بھی شمولیتی سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی جمع کرادیئے۔ پنجاب اسمبلی کے 105 آزاد امیدواروں نے بھی بیان حلفی جمع کرادیئے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 85 آزاد امیدوار بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے جبکہ سندھ اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے بھی بیان حلفی جمع کرادیے

By ajazmir